9 اگست، 2010، 2:09 PM

محمدی فر

وزیر داخلہ بحرین اور ترکی کا دورہ کریں گے

وزیر داخلہ بحرین اور ترکی کا دورہ کریں گے

وزیر داخلہ کے پارلیمانی امور کے معاون نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار آئندہ مہینے میں بحرین اور ترکی کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے پارلیمانی امور نائب سربراہ مہدی محمدی فرد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار آئندہ مہینے میں بحرین اور ترکی کا دورہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بحرین میں عراق سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ترکی کے سفر میں اکو کے اجلاس میں شرکت کریں گے  انھوں نے کہا کہ بحرین میں عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں ترکی، ایران، شام، سعودی عرب ، کویت، قطر ، مصر اور بحرین شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اس سال ترکی کا دورہ بھی کریں گے ۔

News ID 1130777

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha